اسلام آباد: ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں نان فائلرزپرٹیکس بڑھانےکامنصوبہ بنالیا –

ایف بی آر ذرائع کے مطابق تاجردوست ایپ میں شامل نہ ہونےپرنوٹس بھیجےجائیں گے، آئندہ بجٹ میں تاجردوست ایپ رجسٹرڈنہ ہونےپرجرمانےعائد کرنےتجاویزشامل ہیں غیررجسٹرڈ کاروبارکیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کےتحت کارروائی ہوگی، تاجردوست ایپ غیررجسٹرڈ کاروبارپر10ہزار روپے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پرمزید ٹیکس لگانے کا پلان بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرزکے بینکوں سے50 ہزارروپے زائد رقم نکالنے پر0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ آیندہ بجٹ میں کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.9 فیصد کرنے کی تجویز ہے،ایڈوانس ٹیکس کی مد میں مزید15ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔

ایف آئی اےکی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

پاکستان اورامریکا دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر متفق

حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک …

Shares: