ٹوکیو: جاپان میں آج منگل کی صبح جاپانی خلائی ایجنسی کے زیر انتظام تجربات کی جگہ پر زور دار آگ بھڑک اٹھی۔
باغی ٹی وی: جاپان کے ریڈیو اور ٹی وی کے نشریاتی ادارے این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق یہ آگ اس وقت لگی جب ایجنسی کی جانب سے "ایبسلون ایس” نامی راکٹ کا تجربہ کیا جا رہا تھا، یہ راکٹ ٹھوس ایندھن سے کام کرتا ہے،مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 کے قریب ٹانیگاشیما اسپیس سینٹر سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جس وقت آگ بھڑکی تو ذرائع ابلاغ کے نمائندے تجربے کی جگہ سے تقریبا 600 میٹر کی دوری پر موجود تھے،تجربے کے آغاز کے محض 30 سیکنڈ بعد ہی زور دار دھماکا سنا گیا اور ایک جلتا ہوا جسم سمندر کی سمت اڑتا ہوا نظر آیا۔