مینار پاکستان ، تکبیر کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات مکمل

0
37
v

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر ایٹمی پروگرام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔دشمن قوتوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو متحدوبیدار کرنا ہو گا۔28مئی کو مینار پاکستان ہونے والی تکبیر کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے۔مرکزی مسلم لیگ کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور رہنما خطاب کریں گے۔کانفرنس میں شہر اور گردونواح سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ملکی دفاعی اداروں پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملک کی سلامتی وبقا اتحادویکجہتی اورخودانحصاری کی راہ اختیار کرنے میں ہے۔

وہ مقامی ہوٹل میں یوم تکبیر کے موقع پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایم ایم ایل محمد اعظم چوہدری، صدر مرکزی مسلم لیگ لاہور انجینئر عادل خلیق،سیکرٹری جنرل لاہور انجینئر حارث ڈار اور حمید الحسن بھی موجود تھے۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، محمد اعظم چوہدری و دیگر نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے ضامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے۔اس ملک کی بقاء ایٹمی پروگرام سے وابستہ ہے، اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم میں رکاوٹ ہے۔اس کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ملک اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کیلئے متحد ہو جائیں۔مرکزی مسلم لیگ قومی مفاد کیلئے ہر سیاسی جماعت کے پاس جائے گی۔انہوںنے کہاکہ کراچی اور کوئٹہ میں اتحادکانفرنسوں کے بعد اب 28مئی کو لاہورکے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک تاریخی تکبیر کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں ملک بھر کی تمام سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں پی ایم ایم ایل کی جانب سے لاہور اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی گئی ہے۔ گلی محلوں اور چوکوں و چوراہوں کی سطح پر بینرز، ہورڈنگز اور سائن بورڈز لگائے گئے ہیں جس پر شہریوں میں کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے زبردست جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کی اس تکبیر کانفرنس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور ملک دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا جائے گاکہ پاکستانی قوم لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کئے گئے ملک کو کمزور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤںنے کہاکہ ملک میں اس وقت نفرت و انتقام پر مبنی سیاست ہو رہی ہے جو ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خطرے کا باعث ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک گیر سطح پر ہونے والے پروگراموں کے ذریعے اتحادویکجہتی کا پیغام دے رہی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی جماعتیں باہمی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ ملکی دفاعی اداروں پر حملے کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، البتہ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر کوئی بے قصور سیاسی کارکن گرفتارہوئے ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔خالد مسعود سندھو و دیگر رہنماؤںنے کہاکہ مرکزی مسلم لیگ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے قومی سطح پر وسیع تر اتحاد کی فضاقائم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں،

ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے

بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں 

قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

Leave a reply