کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک عقیدت مندوں پر زور دیا ہے کہ وہ تارکینِ وطن کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا رویہ اپنائیں۔
پوپ لیو نے اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے ساتھ سرد مہری اور امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں بھائی بہنوں کی طرح خوش آمدید کہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدت مند اپنے دلوں اور بازوؤں کو ان کے لیے کھولیں اور ان کے لیے امید اور تسلی کا ذریعہ بنیں۔چند روز قبل پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ آیا یہ پالیسیاں چرچ کی ’’زندگی کے احترام‘‘ کی تعلیمات سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔ ان کے ان بیانات پر قدامت پسند کیتھولک حلقوں کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا تھا۔
اپنے خطاب میں پوپ لیو نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ چرچ کو ’’نئی تبلیغی عہد‘‘ کی ضرورت ہے جس میں انسانیت، اخوت اور باہمی تعاون کو بنیاد بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ مہاجرین کو تنہائی اور محرومی کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ عقیدت مندوں کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبا سے انٹریکٹو سیشن
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، شہادتوں کی تعداد 19 ہوگئی