سندھ حکومت نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال بند کرنے کے لئے ارسا کو احتجاجا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہی عشرے سندھ کو %62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے جب کہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کررہے ہیں۔وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت خشک سالی کا اعلان کیا گیا ہے، خشک سالی میں ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ سے زیادتی ہے۔

جام خان شورو نے مزید کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، سندھ میں پینے کا پانی نہیں ہے، ٹی پی لنک فوری طور پر بند کی جائے۔

مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

سندھ ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

Shares: