تلہ گنگ : گندم اسمگلنگ کرنے والا بڑا گروہ گرفتار،13ٹرک گندم برآمد
تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ٹمن ملک عبد الرحمٰن کی بڑی کارروائی، گندم اسمگلنگ کرنے والا بڑا گروہ گرفتار، عوامی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ ٹمن کو خراج تحسین،
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ٹمن ملک عبد الرحمٰن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گندم اسمگل کرنے والا بڑا گروہ گرفتار کرلیا، جوکہ خوشاب سے براستہ تھوہا محرم خان، ڈھرنال، ترحدہ براستہ میال سے ہوتے ہوئے براستہ سی پیک وافر مقدار میں گندم اسمگل کر کے لے جا رہے تھے، ملک عبد الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 13گاڑیوں کو پکڑ کر محکمہ فوڈ کے حوالے کر دیا۔ کامیاب کارروائی پر ڈی سی چکوال، ڈی پی او چکوال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سمیت عوامی حلقوں نے ملک عبد الرحمٰن کو شاباش دی اور انکی محکمانہ کارکردگی کو سراہا ہے۔