تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک) سویڈن کے بعد ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی ہونا مسلم ممالک کے مسلمانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے، ایسے واقعات کا سدباب نہ کیا گیا تو عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے،اسلام امن کا مذہب ہے ہم تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتے ہیں،
ان خیالات کا اظہار ویمن اسلامک مشن انٹرنیشنل کی صدر و عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان قاریہ حافظہ آمنہ الیاس ،نائب صدر زارا ضمیر، عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان نیلم شہزادی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،
ویمن اسلامک مشن انٹرنیشنل کی راہنماؤں نے کہا کہ مسلم ممالک فی الفور سویڈن اور ڈنمارک سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنے سفراء کو واپس بلائیںاور ان کے سفراء کو واپس بھیج دے دونوں ممالک کی مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کا سرکاری سطح سے اعلان کیا جائے۔