باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) ضلع تلہ گنگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے ضلعی چیئرمین اسد عباس کھوکھر کی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد، جس میں پارٹی کے تمام عہدے داران نے شرکت کی، منعقدہ میٹنگ میں تحصیل صدر شاہد رسول، تحصیل وائس صدر ملک شعیب اور خواتین کی تحصیل صدر نذرانہ بتول، سٹی صدر ایڈوکیٹ نہید اختر، ایڈوکیٹ سید کاظم شاہ وائس سٹی صدر محمد شفیق غوری جنرل سیکٹری عامر سہیل ممبر ملک تصور، ملک سعید، ملک عمران اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شفیق راؤ نے شرکت کی، جس میں لوگوں کی فلاح بہبود اور ان کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی اور رضاکارانہ طور پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین اسد عباس کھوکھر نے پرائیویٹ سکولوں میں غریب بچوں کو فیس کے بغیر تعلیم دلوانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہر پرائیویٹ سکول میں دس لڑکوں اور لڑکیوں کو فری تعلیم دی جائے تو غریب بچوں کی ایک بڑی تعداد فری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی تمام ٹیم نے بھرپور کوششیں شروع کر دی اور اپنے مضبوط عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس عظیم کام کو سرانجام دینے کا اعادہ کیا ہے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








