طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار
پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا
پہلے مرحلے میں باہوریں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہونگے ، 10جولائی سے باہوریں جماعت کے امتحانات ہوں گے ، امتحانات نو دن میں مکمل ہوں گے دسویں جماعت کے امتحانات کا 29 جولائی سے ہوں گے ،دسویں جماعت کے امتحانات 10 دن میں مکمل کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ہونگے، 12 اگست سے 11 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات 28 اگست سے شروع ہونگے،
واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل گئے ہیں، اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن پڑھائی ہوئی تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے ،اس ضمن میں طلبا نے احتجاج بھی کیا، تا ہم حکومت کی جانب سے آن لائن امتحان کو مسترد کر دیا گیا ہے
دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا
ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ
فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟
اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے
سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے