تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) تلہ گنگ میں ن لیگ کی حکمرانی کے باوجود ضلعی افسران کی عدم تعیناتی، عوام میں شدید بے چینی
تفصیلات کے مطابق شہیدوں کی سرزمین تلہ گنگ ضلع کا درجہ حاصل کرنے کے باوجود، ضلعی افسران کی عدم تعیناتی نے عوام کو شدید مایوس کر رکھا ہے۔ ن لیگ کی حکومت کے آئے ہوئے تقریباً 6 ماہ گزرنے کے باوجود ضلع کے منتخب نمائندے اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابقہ حکومت میں تلہ گنگ کو ضلع درجہ دیا گیا تھا اور ضلعی دفاتر اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لیے فنڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔ تاہم نگران حکومت نے ضلعی افسران کی ٹرانسفر کرکے ضلع کو نقصان پہنچایا تھا۔ عدالت کے احکامات کے باوجود، ن لیگ کی حکومت نے ضلعی افسران کی تعیناتی میں کوئی پیشرفت نہیں کی ہے۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ "ہم نے ن لیگ کو ووٹ دیا تھا تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں، لیکن ہمیں مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔” انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے فوری طور پر ضلعی افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔