تلہ گنگ: محکمہ وائلڈلائف نےہر قسم کے شکار پر پابندی لگا دی

تلہ گنگ (باغی ٹی وی رپورٹر محمد مزمل اقبال)محکمہ وائلڈلائف نےہر قسم کے شکار پر پابندی لگا دی

تفصیل کے مطابق ضلع چکوال کے تمام علاقوں بشمول تلہ گنگ، لاوہ، کلرکہار، چوآسیدن شاہ اور تھوہا محرم خان میں ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں اور وائلڈ لائف واچرز کو مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی علاقے میں غیر قانونی شکار ہوتا دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Comments are closed.