تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک)گذشتہ روزگم ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش گٹر سے برآمد
تفصیل کے مطابق تلہ گنگ تھانہ ٹمن کی حدود میں چوکی میال کے علاقے ڈھوک فتح شاہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، گزشتہ روز 12سالہ انیس الرحمن گھر سے مسجد کے لئے نکلا تھا کہ لاپتہ ہو گیا، جس کی لاش ایک روز کے بعد ویران حویلی کے گٹر سے بر آمد ہو گئی ہے،
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹمن چوہدری لیاقت حسین نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کےلیے ڈی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ بھیجوا دیا گیا،
قتل کی لرزہ خیز واردات پر ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود بھی رات گئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، تھانہ ٹمن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ٹمن چوہدری حسین کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔