طلاق کی افواہیں، اوباما کی اہلیہ کے ساتھ مسکراہٹ بھری تصویرجاری
امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر جاری کر کے طلاق کی افواہوں پر قدغن لگا دی ہے۔ یہ تصویر مشعل اوباما کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی، جس میں باراک اوباما نے انہیں اپنی زندگی کی محبت قرار دیا۔
باراک اوباما (63 سال) اور مشعل اوباما (61 سال) گزشتہ 30 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، اور ان کے تعلقات ہمیشہ عوامی نظر میں مثالی رہے ہیں۔ تاہم، پچھلے کچھ ماہ سے، باراک اوباما کئی اہم موقعوں پر تنہا نظر آئے تھے، جس کے بعد طلاق کی افواہیں زور پکڑنے لگیں۔مثال کے طور پر، سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں بھی مشعل اوباما نے شرکت نہیں کی تھی، اور اسی طرح نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں بھی مشعل اوباما کا نام نہ تھا۔ ان تمام واقعات نے افواہوں کو مزید تقویت دی۔تاہم، باراک اوباما نے ان افواہوں کا جواب دینے کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک مسکراہٹ بھری تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ "مشعل جس جگہ بھی ہوں گی، وہ کمرہ گرمجوشی، ذہانت، مسکراہٹوں اور شائستگی کی عبارت ہوگا۔”
مشعل اوباما نے بھی جوابی پیغام میں اپنے شوہر کے لیے محبت کا اظہار کیا، اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے رشتہ کی مضبوطی اور محبت کا یقین دلا کر تمام افواہوں کو ختم کر دیا۔یہ تصویر اور پیغام دونوں کے درمیان ایک مضبوط پیغام تھا کہ ان کا رشتہ اب بھی مضبوط اور پائیدار ہے، اور ان افواہوں کا کوئی حقیقت سے تعلق نہیں۔
گیس کی خریداری، فروخت کے شعبے میں تبدیلی،سوئی گیس کمپنیوں کی اجارہ داری کا خاتمہ