مزید دیکھیں

مقبول

قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر...

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ زخمی

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی کے مینہیم...

ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

تالے توڑنے والے ملزمان کی پولیس کیساتھ فائرنگ

قصور
تھانہ صدر قصور کی حدود موضع نول میں رات کی تاریکی میں فارمیسی کے تالے توڑ کر بھاگنے والے ڈاکوؤں سے پولیس کی فائرنگ،ملزمان کار چھوڑ کر بھاگ نکلے،کار قبضہ میں لے لی گئی

تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی فضل حسین بھٹہ کے بھانجے تنصیر کی فارمیسی بمقام موضع نول عمیر میڈیکس فارمیسی کے تالے بوقت سحری 3 بجے نامعلوم ملزمان نے توڑے جس کی بروقت اطلاع اہلیان علاقہ کو ہوئی جنہوں نے فوری پولیس کو کال کی

تالے توڑنے والے کار سوار ملزمان نے قصور کی سمت کار دوڑائی جس پہ پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے قصور بائی پاس پہ ملزمان کو گھیر لیا

پولیس کے گھیرے میں آتا دیکھ کر کار سوار ملزمان نے ایک سپاہی کو کار کی ٹکر ماری جس سے سپاہی زخمی ہو گیا
ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان گاڑی سے نکل کر قریبی کھیتوں میں نکل گئے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے
پولیس نے ملزمان کی گاڑی میں حراست لے ہر کرائم سین کو طلب کر لیا
کرائم سین نے فارمیسی سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں