پشاور یونیورسٹی میں طلبا لڑ پڑے، ڈنڈوں، گھونسوں کا استعمال،ویڈیو وائرل

0
77
peshawar

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلبا آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

یونیورسٹی آف پشاور میدان جنگ بن گئی، طلبا آپس میں لڑے تو ڈنڈوں، گھونسوں کا استعمال کیا گیا، طلبا کو چھڑانے کے لئے جانے والے طلبا بھی مکوں کا نشانہ بن گئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں طلبا کی آپس کی لڑائی کو دیکھا جا سکتا ہے، یونیورسٹی میں موجود طلبا کا کہنا ہے کہ : اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کی ٹور کے دوران آپس میں لڑائی ہو ئی تھی، ٹور سے واپسی پر گزشتہ روز ٹ دوبارہ یونیورسٹی میں لڑائی ہو ئی ہے، تاہم ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک جھگڑے کا نوٹس نہیں لیا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات طلباء کی تعلیم پر اثر انداز ہوتے ہیں اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ایسے واقعات معمول بن جائیں گے، طلبا کو ایسے واقعات پر روکنا ہو گا اور جو ملوث ہیں انکے خلاف کاروائی کرنی ہو گی.

پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی نے طلبا کی لڑائی پر ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر یونیورسٹی میں پڑھنے والے جو پڑھے لکھے طبقہ کا حصہ ہیں ، بات چیت سے اختلافات طے کرنے کے بجائے ہاتھا پائی پر اتر آتے ہیں تو باقی قوم کا کیا حال ہوگا؟ معاشرہ میں رواداری اور مہذب اختلاف رائے کی گنجائش پیدا کرنے کے لئے بھی کوئی تحریک چلائے!”.

Leave a reply