طلبا ریلی کے بعد گرفتار ملزم کا عدالت نے کتنا ریمانڈ دے دیا؟ پنجاب یونیوسٹی کا موقف کیا ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورطلبہ ریلی کے بعد گرفتار طالب علم عالمگیر کو عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،ملزم عالمگیر کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کینٹ کچہری عدالت پیش نہ کیاجاسکا.عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی.
طلباء تنظمیوں کی بحالی کے لیے مارچ کے خلاف ایف آئی آر میں نامزد دو ملزموں عمار علی جان، کامل خان کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،پولیس کی جانب سے مقدمہ میں عمار علی،فاروق طارق، عالمگیر وزیر،اقبال لالا،محمد شبیراور کامل نامزد کئے گئے ہیں.
طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم
پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم عالمگیر وزیر کی گمشدگی کے معاملہ پر پنجاب یونیورسٹی نے اپنا موقف جاری کر دیا، ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ عالمگیر وزیر کویونیورسٹی سے نہیں اٹھایا گیا،گمشدگی سے قبل عالمگیر وزیر کی آخری لوکیشن برکت مارکیٹ معلوم ہوئی ہے،پنجاب یونیورسٹی کا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء قانونی دائرے میں آزاد ہیں تاہم حکومتی اداروں کے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں، مخصوص دانشور طبقہ یونیورسٹی کے معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے، کسی طلبا تنظیم کو تعلیمی سرگرمیوں میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی،