طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے

اس بار طالبان میں بھی خوشگوار تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جس کی وجہ سے کابل کے شہری طالبان پر خوش ہیں اور انکی خواہش ہے کہ اگر طالبان اسی طرح حکومت چلائیں گے تو سب انکا ساتھ دیں گے، خاص کر افغان طالبان کی جانب سے محرم میں شیعہ جلسوں کی اجازت دینا اور امام بارگاہ میں جا کر انہیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کو انتہائی خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، افغانستان مین شیعہ کمیونٹی جو خوف کا شکار تھی لیکن طالبان کی جانب سے تحفظ فراہم کروانے کی یقین دہانی پر مطمئن نظر آئی

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد شہریوں نے ڈر کے مارے بازار بند کر دیئے تھے لیکن اب صورتحال نارمل ہو چکی ہے اور بازار کھل چکے ہیں، لیکن اشیاء خوردونوش کی قلت دیکھنے میں آئی ہے، باغی ٹی وی پشتو میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق کاروباری لوگ اب بھی خوفزدہ ہین لیکن ساتھ ساتھ ہر گزرتے دن کے ساتھ انکا خوف دور ہوتا جا رہا ہے اور مارکیٹیس ،دکانیں کھل رہی ہیں،

باغی ٹی وی پشتو سے گفتگو کرتے ہوئے کابل کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ طالبان نے شیعہ جلوس کے لیے سیکورٹی فراہم کی تھی اور عاشورہ بہت اچھے طریقے سے منایا گیا، یہی وجہ ہے کہ کابل میں شیعہ برادری کے لوگ طالبان سے خوش ہیں،

دوسری جانب یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ قندھار میں جمع ہونے والے طالبان رہنما افغانستان میں حکومت بنانے کے لیے مشترکہ جرگہ تشکیل دیں گے۔ اس بار طالبان میں نرمی ہے اور یہ ایک اچھی بات ہے۔ ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ اس بار طالبان شہریوں کے ساتھ اچھا سلوک کر رہے ہیں، اب طالبان بہت بدل گئے ہیں اور یہ خوش آئند ہے،چوری کرنیوالے کو تو سزا ملے گی لیکن عام شہری کو خواہ مخواہ طالبان کی جانب سے تنگ نہیں کیا جا رہا،

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے

ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتے،سربراہ افغان مرکزی بینک

امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال

رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا بلکہ..افغان طالبان کا بڑا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان سے کیا امید لگا لی؟

گولی چلائے بغیر کابل پر کنٹرول،طالبان کشمیر آئے تو مودی بھی اشرف غنی کی طرح بھاگ جائیگا،ماہرین

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

واضح رہے کہ  طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اور سڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

 

Comments are closed.