نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی کا دورہ کیا ہے جہاں وزیر اعلی کا ادارے میں نئے داخلہ لینے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات ہوئی ہے،محمد اعظم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ملک کا اثاثہ اور قابل فخر ادارہ ہے، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صرف پڑھنے کی جگہ ہی نہیں بلکہ یہ تخلیقی سرگرمیوں کا مرکز ہے، وزیر اعلی نے مزید بتایا کہ جی آئی کے انسٹیٹیوٹ انجینئرنگ ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائینسز، ڈیٹا سائینسز، منیجمنٹ سائینسز اور دیگر جدید علوم میں مہارت کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے، اس ادارے کے قیام کے لئے غلام اسحاق خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت دیگر لوگوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، اعظم خان نے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی معیار کے اس مادر علمی میں داخلہ لینا یقیناً نئے طلبہ کے لئے فخر کا مقام ہے، اس ادارے میں تعلیم و تربیت کے لئے جس قدر سازگار ماحول میسر ہے وہ بہت کم اداروں میں ہے، خواتین ہماری آبادی کا 50 فیصد سے بھی ذیادہ حصہ ہیں انہیں تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانا چاہیے، وزیر اعلی نے کہا طلبہ جان لیں کہ تعلیم صرف درسی کتابوں اور لیکچرز تک محدود عمل نہیں ہے،بلکہ تعلیم ایک مکمل شخصیت سازی اور کردار سازی کا عمل ہے، تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بننا ہے، وزیر اعلی نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ادارے کے طلبہ اپنی عملی زندگی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کے اصول پر عمل پیرا رہیں گے، طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،
وزیر اعلی نے انسٹیٹیوٹ کے کلاسز رومز اور لیبارٹریز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال کاکاخیل، سنیٹر سلیم سیف اللہ خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Shares: