تعلیم کا بجٹ کہاں گیا؟ درختوں کے سائے تلے بنا سکول، طلبا ،اساتذہ کے لئے فرنیچر نہیں،عوام نے اٹھائے سوالات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیم کا بجٹ کہاں گیا؟ درختوں کے سائے تلے سکول بنانے پر عوام نے سوال اٹھانا شروع کر دیئے.
بھارت میں درختوں کے سائے تلے سکول بنانے پر مودی سرکار پر عوام نے سوال کرنا شروع کر دیئے کہ مودی سرکار کہتی ہے کہ تعلیم کے لئے برا بجٹ مختص کیا ہے لیکن یہاں سکولوں کے لئے بلڈنگز نہیں ہیں،کئی ایسے سکول موجود ہیں جن کی عمارتیں نہیں اور کھیتوں میں سکول کھلے آسمان تلے بنائے گئے ہیں.
ایسا ہی ایک سکول بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہے جو پرائمری سکول ہے ، اس سکول کی بلڈنگ نہیں اور درخت کے نیچے اس کی کلاسز لگائی جاتی ہیں،مدھیہ پردیش کے ضلع شاڈول کے کھنڈ میں قائم سکول میں طلبا کے لئے فرنیچر بھی نہیں، طلبہ زمین پر بیٹھتے ہیں ، اساتذہ کے لئے بھی فرنیچر نہیں، رفع حاجت کے لئے واش روم کا انتظام بھی نہیں، اس سے بڑھ کر سکول میں پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی موجود نہیں.
سکول میں اساتذہ کے لئے صرف ایک کرسی موجود ہے اور ایک ہی ٹیبل ہے، باقی اساتذہ بھی طلبا کے ساتھ نیچے بیٹھتے ہیں،اس سکول کو لے کر بھارتی عوام نے مودی سرکار سے سوال کیا ہے کہ تعلیم کا بجٹ کہاں گیا؟
دوسری جانب کہا گیا ہے مدھیہ پردیش ریاست کے لئے تعلیمی بجٹ 24,499کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے تا ہم عوا م کا سوال ہے کہ آخر یہ بجٹ کدھر ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا کہنا ہے اس اسکول کے حوالہ سے کسی نے نہیں بتایا اب معاملہ علم میں آ چکا، جلد عمارت فراہم کر دی جائے گی







