پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ 2020 تک پرائمری اسکولوں کو اردو پر لے جائیں گے.
اردو ہے جس کا نام ۔۔۔ فاطمہ قمر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2020 تک پرائمری اسکولوں کو اردو پر لے جائیں گے،پہلی سے پانچویں تک اردو انگلش کے ساتھ بطور زبان نصاب میں شامل کریں گے .
نفاذِ اردو کے لیے ہمارا سفر ۔۔۔ فاطمہ قمر
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب تک بچہ اپنی زبان نہیں سیکھ سکتا تو بہتر معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا ،سب سے پہلے اردو کو لارہے ہیں پنجابی زبان کو لاگو نہیں کریں گے ،پہلا فیز ایکٹولرننگ مکمل کر چکے ہیں 2020ء کے بعد نئی کتب لائیں گے .
مراد راس نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں تک نصاب میں اردو زبان لائیں گے ،جو کتاب نصاب کے مطابق نہیں ہو گی وہ نکال دی جائے گی.
واضح رہے کہ :پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے ویژں کو آگے بڑھاتے ہوئے یکساں نظام تعلیم اپنانے کے وعدے پر کام شروع کردیا ہے. اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے پرائمری سطح پر سرکاری اسکولز میں تعلیمی نصاب انگریزی میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ تعلیمی سال 2020 سے انگریزی صرف بطور مضمون پڑھائی جائے گی ۔ حکومت پنجاب آئندہ سال سے تعلیمی نصاب اردو میں کردے گی ۔