تعلیمی اداروں میں فیس کی کمی،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کیا خیر مقدم
تعلیمی اداروں میں فیس کی کمی،سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کیا خیر مقدم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے سندھ ہائی کورٹ کی طرف سےفیسوں کے حوالے سے حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کو آئین سے متصادم اور غیر قانونی قرار دیتے ہوے مسترد کیے جانے کوپرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے اصولی موقف کی فتح قراردیا ہے
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ فیسوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 18،3،4،5اور25(1)سےمتصادم،امتیازی اور غیر قانونی ہے ، جلد ہی حکومت پنجاب کا فیس میں 20 فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن اور آرڈیننس عدالت میں چیلنج کیا جائے گا،کاشف مرزا نےواضح کیا کہ فیس بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں،کنفیوژن پیدا کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ انسانیت کے جذبہ اور کورنٹائیں سے نبٹنے کے لیے ملک بھرکےمستحق طلبا کی فیس ادائیگی کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کر دیاہے،وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن اور قرنطینہ سنٹرز بنانیں اور 15 لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کر دی گئی۔ :کاشف مرزا
کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرز کی تنخواہیں فکس ہیں اورملک بھر میں 90 فیصد اسکول عمارتیں کرائے پر ہیں۔وزیر اعظم پاکستان سے پرائیویٹ سکولزکے لیے ’’تعلیمی ریلیف پیکیج ‘‘ کی استدعا کردی ہے۔