افغان طالبان کی حکومت، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہیں،
چین نے پیر کے روز کہا کہ وہ طالبان کے ساتھ "دوستانہ تعلقات” کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے ، چین نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کر لیا
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین افغان عوام کے اس حق کا احترام کرتا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی قسمت کا تعین کریں، چین افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے
چین افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی پروگرام نہیں رکھتا، خبر رساں ادارے کے مطابق چین ، روس ، پاکستان اور ترکی افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار دکھائی دے رہے ہیں
قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے خبردار کیا کہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردی کی افزائش گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ تا ہم بیجنگ اور اسلام آباد ممکنہ طور پر نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں چینی ریاستی میڈیا اپنے لوگوں کو اس ممکنہ منظرنامے کو قبول کرنے کے لیے تیار کر رہا ہے چین میں ، گزشتہ ماہ ریاستی میڈیا نے تصاویر کا ایک سلسلہ شائع کیا تھا جس میں چینی وزیر خارجہ کندھے سے کندھا ملا کر طالبان کے عہدیداروں کے ساتھ کھڑے تھے
قبل ازیں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر امریکہ سے رابطے میں ہیں،ماسکو نئی افغان حکومت کے اقدامات کو قریب سے دیکھے گا اور پھر فیصلہ کرے گا،
متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اپنے سفارتکاروں کو نکال لیا ،سویڈین وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان سے اپنے سفارتکاروں کو نکال لیا گیا ہے
قبل ازیں طالبان کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے بلکہ سب کے جان و مال و عزت کی حفاظت کی جائے گی، کوئی کسی کے گھر بغیر اجازت داخل نہیں ہو گا
بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام
طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال
ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ
کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا
جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام
امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن
مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی
جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان
مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر
وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ
کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند
افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا
پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند
واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں
ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے