طالب علم پر تشدد،15 افراد پر ایف آئی آر

قصور
الہ آباد میں حافظ قرآن دین کے طالب علم بچے پر تشدد کرکے موت حیات کی کشمکش میں مبتلا کرنے والے 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں سردار شعیب ڈوگر اور اس کے 14 ساتھیوں نے مسجد و مدرسہ اقصیٰ کے طالب علم منیر ولد شہزاد رہائشی موضع گہلن ہتھاڑ کو معمولی بات پر اینٹیں مار مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جو کہ اس وقت لاہور جنرل ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے ان غنڈہ صفت عناصر کے خلاف مدرسہ انتظامیہ ایف آئی آر درج کروانے سے کترا رہی تھی کیونکہ یہ لوگ بااثر ہونے کے ساتھ ساتھ اس مدرسہ کو ماہانہ چندہ بھی دیتے ہیں تاہم قصور کی سیاسی ،سماجی،وکلاء برداری و صحافیوں کی کاوش سے ان 15 افراد کے خلاف تھانہ الہ آباد میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
اہلیان الہ آباد و اہلیان قصور کا کہنا ہے کہ ان بدمعاش عناصر کو جلد سے جلد قانون کے مطابق سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے

Comments are closed.