طالبہ سے اجتماعی زیادتی، والد اندراج مقدمہ کیلئے تھانے پہنچا تو ایس ایچ او نے کیا شرمناک حرکت کی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیروزوالا کے علاقہ ونڈالہ دیال شاہ کی آبادی شفیع پارک میں پانچویں جماعت کی طالبہ سے 5اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کی،ملزمان زیادتی کے دوران طالبہ کی ویڈیو بھی بناتے رھے متاثرہ بچی کے والد نے تھانہ فیروزوالہ میں مبینہ ملزم دانش اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دے دی
ونڈالہ دیال شاہ کی آبادی شفیع پارک میں دانش نامی اوباش ورغلا کر 13 سالہ طالبہ سعدیہ کو اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے مبینہ دوستوں ۔ مانی ۔کاکا۔احمد۔ وغیرہ نے گن پوائنٹ پر اس سے اجتماعی زیادتی کی اور خفیہ موبائل سے ویڈیو بناتے رہے اوباشوں نے طالبہ کو پستول دکھا کر خاموش رھنےکی دھمکیاں دی اور موبائل ویڈیو کو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر دوبارہ ملنے کے لئے بلیک میل کرنا شروع کردیا .
متاثرہ بچی سعدیہ نے خوف زدہ ہو کر سکول جانا چھوڑ دیا سکول نہ جانے کی وجہ پوچھنے پر بچی نے دلبرداشتہ ہو کر گھر والوں کو سارا واقع بتادیا متاثرہ بچی کا والد انصاف کے لئے درخواست لیکر تھانہ فیروزوالہ پہنچ گیا تو ایس ایچ او نے دادرسی کی بجائے اس گالیاں دیتے ہیں ھوئے کمرہ سے نکال دیا .
طالبہ سعدیہ کے والد محمد نذیر نے وزیراعلی پنجاب اور آئی پنجاب سے واقع کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
پنجاب میں زیادتی کے واقعات میں جہاں اضافہ دیکھنے میں آیا وہیں اجتماعی زیادتی کے واقعات اور پھر بلیک میلنگ کے کیس بھی سامنے آ رہے ہیں، ماہ اکتوبر میں خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے کورائی بلوچ میں رات کو گھر سے 2 لڑکیوں کو اغوا کرکے 3 روز تک اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں وسیم، علمدار اور قیصر سمیت دیگر 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا
رواں برس ماہ جون میں سرگودھا کے علاقے تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک83 جنوبی میں بااثر افراد نےگونگی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی . متاثرہ بائیس سالہ انعم کو گھر میں اکیلا دیکھ کر اوباش لڑکوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دونوں ملزمان نے لڑکی کو گن پوائینٹ پر چار پائی سے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزمان مبشر اور حمزہ زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے.
رواں برس ماہ جون میں ہی فیصل آباد میں دو روز کی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے.








