طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سابق وزیر کو ملی رہائی،کارکنان نے کیا "پھولوں‌”سے استقبال

0
40

طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سابق وزیر کو ملی رہائی،کارکنان نے کیا "پھولوں‌”سے استقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبہ سے زیادتی کرنے والے سابق وزیر کو جیل سے رہا کر دیا گیا،

واقعہ بھارت میں پیش آیا،اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں کالج کی قانون کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں جیل میں قید سابق وزیر سوامی چنمیا نند کو آج جیل سے رہا کردیا گیا۔سوامی کی ضمانت دو دن قبل الہ آباد ہائی کورٹ نے منظور کی تھی

جیل سے رہائی کے بعد سوامی کے حامیوں نے ان کو پھول دے کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی جیش پرساد بھی موجود رہے۔ جسٹس راہل چترویدی نے چنمیانند کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی، چنمیانند گذشتہ پانچ مہینوں سے ضلع سہارنپور کے جیل میں قید تھے۔ جنوری میں سوامی چنمیانند نے ہائی کورٹ میں اپنی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ سوامی چنمیا نند قانون کی طالبہ کی جانب سے عصمت دری اور جنسی ہراسانی کے الزام لگائے جانے کے بعد 20 ستمبر سے جیل میں بند تھے۔اس ضمن میں دو دن قبل ہی چنمیانند کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔ سوامی سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ ہیں اور اسکا تعلق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے ہے،

سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کرنیوالے انسپیکٹر جنرل آف پولیس نوین آروڑہ کا کہنا تھا کہ سوامی چنمیانند نے جنسی زیادتی کے علاوہ تمام الزامات قبول کر لیے ہیں۔ سوامی نے طالبہ سے فون پر فحش بات کرنے اور اس سے جسم کی مالش کروانے کی بات قبول کی ہے۔ سوامی کے سامنے پولیس تحقیقات پر متاثرہ طالبہ نے کہا کہ وہ آگے اس معاملے میں شرم کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہ سوامی نے طالبہ سے 200 بار فون پر بات کی جس کاریکارڈ موجود ہے.

Leave a reply