پاکستانی صحافی وجاہت کاظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان عبدالقیہار بلخی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’’ایکس‘‘ کے مطابق بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے۔
کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معلومات ’’About this account‘‘ فیچر کے ذریعے سامنے آئی ہیں، جس میں اکاؤنٹ کا مقام India اور لاگ ان سورس Afghanistan Android App دکھایا گیا ہے۔اس فیچر کے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالقیہار بلخی کا اکاؤنٹ اگست 2021 میں جوائن کیا گیا تھا جبکہ موجودہ لوکیشن بھارت ظاہر کی گئی ہے۔ کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال پاکستان کے خلاف بھارت اور افغانستان کے مبینہ گٹھ جوڑ کے حوالے سے سوالات کھڑے کرتی ہے۔
تاہم اس معاملے پر طالبان انتظامیہ یا عبدالقیہار بلخی کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی، اور ماہرین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لوکیشن ڈیٹا کی درستگی کے بارے میں بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے
ضمنی انتخابات میں کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات
جے یو آئی ف کا 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور جاری
پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی








