طالبان وفد نے پاکستان کے حوالہ سے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا حیران رہ جائے

0
41

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے وفد نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر  میں کرفیو کی مذمت کرتے ہیں ،بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا،ایل او سی پربھارتی فورسز کی فائرنگ سے3شہری شہید ہوئے،

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ چند دنوں میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو دو ماہ ہو گئے ہیں، بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ طالبان افغان وفد نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ،افغان طالبان نے وزیرخارجہ سے ملاقات کی،ملاقات میں افغان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، طالبان افغان کے وفد نے افغان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا،

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہے گا۔

طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا , افغان طالبان کے وفد کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،

 

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

Leave a reply