مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ تمام چور بچنے کے لئے تحریک انصاف کی صف میں کھڑے ہو گئے ہیں.

چپڑاسی کی گردن پرکئی لوگوں کا قتل ہے، طلال چودھری کی شیخ رشید پر تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی آپ نے سہی کہا تمام چوراور جھوٹے بچنے کے لئے تحریک انصاف کی صف میں کھڑےہوگئے ہیں .

شیخ رشید کو ریلوے کی بجائے وزارت گالم گلوچ دی جائے، طلال چودھری کا مطالبہ

طلال چودھری نے مزید کہا کہ فردوس باجی لوٹے مال کی واپسی کا خواب اگر حقیقت بن رہا ہوتا تو عمران نیازی کابنی گالہ کا بے نامی محل منجمد ہو چُکا ہوتا ، سرکاری بسوں اور دوائیوں کی وصولی ہو چکی ہوتی ، پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے کھودنے والے جیل میں ہوتے .

شاہی خاندان کی جائیدادیں ضبط ہو گئیں،قوم کو مبارک، فردوس عاشق اعوان

طلال چودھری نے مزید کہا کہ فردوس باجی لوٹے مال کی واپسی کا خواب اگر حقیقت بن رہا ہوتا تو علیمہ باجی کی غیر قانونی جائیداد ضبط ہو چکی ہوتی ، جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ سے خریدی ہوئی جائیدادمنجمد ہو چُکی ہوتی .

رائیونڈ میں چاکر اعظم بننے کی ریس جاری ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل وعیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر قوم سے کیا گیا عہد وفا نبھا رہے ہیں۔

Shares: