تمام مذاہب کا احترام کرنا ہم پر لازم ہے،نگران وزیر مذہبی امور

0
84

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیرانیق احمد نے معاشرے میں تمام مذاہب کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔وفاقی وزیر نے لوگوں کے درمیان اتحاد کے فروغ پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر حافظ محمود اشرفی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آئین ہر شہری کے حقوق کی ضمانت دیتاہے۔انہوں نے ایسا ماحول پیدا کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا جس میں کوئی اقلیت خوف محسوس نہ کرے۔

Leave a reply