وفاقی بجٹ 2025-26 کے تناظر میں تمباکو سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں کی نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی (PTC) کے ڈائریکٹر اسد شاہ نے ان کیمرہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ اور ٹیکس چوری پر قابو پا لیا جائے تو سگریٹ انڈسٹری سے 570 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا حجم 58 فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ ملک میں سالانہ تقریباً 82 بلین سگریٹ سٹکس تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت حکومت صرف 34 بلین سگریٹ سٹکس پر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

مالی سال 2023-24 میں 292 ارب روپے ٹیکس سگریٹ انڈسٹری سے حاصل ہوا جبکہ موجودہ مالی سال کے 11 ماہ میں صرف 223 ارب روپے وصول کیے جا سکے ہیں۔ڈائریکٹر PTC کے مطابق بارہ سال قبل حکومت 67 بلین سگریٹ سٹکس پر ٹیکس وصول کر رہی تھی، مگر اب صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غیر سرکاری تنظیمیں اور ٹیکس چور ایک منظم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جس سے حکومتی ریونیو میں شدید کمی آئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 2023 میں متعارف کردہ ٹیکس پالیسی کے نتیجے میں حکومت کو تمباکو سیکٹر سے ریونیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ ایک دہائی میں دوسرا موقع ہے جب حکومت کو اس سیکٹر سے محصولات میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔

اپووا وفد کا دورہ قصور،دفتر کا افتتاح،اک اعزاز،تحریر:طارق نوید سندھو

لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردیوں پر باڈی کیمرے نصب، مال روڈ سے آغاز

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی شامل

سعودی عرب میں شدید گرمی، عرفات کے دن عازمین کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

آئندہ بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان

Shares: