چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے انسداد تمباکو مہم کے سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم کرومیٹک کی طرف سے منعقدہ انسداد تمباکو پوسٹ کارڈ سیزن 4 مقابلوں میں جیتنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کرومیٹک پوسٹ کارڈ سیزن 4 میں ملک بھر سے 15 سو سے زائد نوجوانون نے حصہ لیا۔ کرومیٹک پوسٹ کارڈ سیزن 4 میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی طالبہ عفت زہرہ نے پہلی، حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی طالبہ مریم رفیق نے دوسری جبکہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان عادل نیازی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کرومیٹک پوسٹ کارڈ سیزن 4 جتنے والے نوجوانوں کو بالترتیب 50 ہزار، 30 ہزار اور 20 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان نسل کا تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہونا تشویش ناک ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کرومیٹک کی طرف سے انسداد تمباکو نوشی پوسٹ کارڈ مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے، ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے رحجان کو کم کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں موجود سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کو تمباکو نوشی کے خاتمے کےحوالے سے پالیسیز پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا بچوں کے لئے دودھ سے لے کر دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء پر ٹیکسز میں اضافہ جبکہ حالیہ بجٹ میں سگریٹ پر کسی نئے ٹیکس کا نفاذ نہ کیا جانا افسوس ناک ہے۔
اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی آمنہ حسن شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ بارہ سو سے زائد بچوں کا سگریٹ نوشی شروع کرنا تشویشناک ہے۔ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے بچے روایتی سگریٹ کے علاوہ ماڈرن ٹوبیکو پراڈکٹس کی لت میں بری طرح مبتلا ہو رہے ہیں۔ آمنہ حسن شیخ نے کہا تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے ایک جامع اور موثر حکمت عملی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کرومیٹک کے سی ای او شارق خان نے تمباکو نوشی کے خاتمہ کے لئے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرنے پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ شارق خان نے چیئرمین سینٹ سے درخواست کی کہ وہ پاکستان سے تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، گرافک ہیلتھ وارننگ سمیت دیگر قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار کریں۔
تمباکو نوشی کے خاتمے کےحوالے سے پالیسیز پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے،یوسف رضاگیلانی

Latest from تازہ ترین

آپریشن سندور: سی ڈی ایس کے بیان پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ
آپریشن سندور کے نقصانات پر سی ڈی ایس کے بیان نے بھارتی سیاست میں شدید تشویش پیدا کر دی جس پر پارلیمنٹ کا اجلاس

روزانہ کی بنیاد پر مواد بلاک کرنے کی 300 درخواستیں وصول کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے
اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر جنگ کے دوران پاکستان مخالف پروپیگنڈ ے، ”ذہانت

برطانوی یوٹیوبر کو کھوئے ہوئے ائیرپوڈز پاکستان میں مل گئے
برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز نے ایک سال قبل دبئی کے ہوٹل سے چوری ہونے والے اپنے ایئرپوڈز کا کھوج لگا لیا۔ ایپل

روس میں دو پل دھماکوں سے تباہ، ٹرین پٹری سے اتر گئی، 7 ہلاک،71 زخمی
ماسکو: روسی حکام کے مطابق یوکرین سے متصل علاقوں میں دو پل دھماکوں کے نتیجے میں گر گئے جس کے باعث ایک مسافر ٹرین

روس نیٹو پر حملہ کب کرے گا؟ جرمن ڈیفنس چیف کا دعویٰ سامنے آ گیا
جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگلے 4 سال میں ممکنہ روسی حملے کی پیش نظر نیٹو کو تیار