ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سماجی و انسانی حقوق کے علمبردارسید الطاف شاہ شیرازی کا تعمیر خلق فاؤنڈیشن کے ضلعی دفتر کا دورہ اور پراجیکٹ منیجر نگہت سلطانہ سے ملاقات، پراجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ ضلع کے کمپلنٹ سیل انچارچ امن کے سفیر سید الطاف شاہ شیرازی کا ٹھٹھہ میں ایک این جی او کے تعاون سے جاری منصوبے کے تحت 70 غیر رسمی تعلیمی مراکز جس میں تعمیر خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا عمل قابل تحسین ہے، سنیٹرز کا دورا اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر پراجیکٹ منیجر نگہت پٹھان نے بتایا کہ 140 مقامی اساتذہ کی خدمات حاصل کر کے ضلع کو لاکھوں روپے ماہانہ اور 9 پراجیکٹ فیلڈ سٹاف کو لاکھوں روپے کی تنخواہ کی ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ مقامی دکانداروں کو بھی اچھا روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ تیل، کار ڈرائیور بھی مقامی ہیں نگہت پٹھان نے مزید کہا پراجیکٹ کے تحت 2100 بچوں کو مڈل لیول کی تعلیم اور کورسز کرائے جاتے ہیں جس سے چھوٹے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ کمیونٹی کی سطح پر مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر ضلع کی ترقی کو برداشت نہیں کرتے وہ جاری منصوبے کے لیے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے حکومتی اداروں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے، جس پر الطاف شاہ شیرازی نے کہا کہ ہم سکولوں کا دورہ کریں گے اور تمام جائز مقامی سطح پر مسائل کے حل کیلئے باہمی مشاورت کے بعد کوششیں تیز کی جائینگی ۔تعلیم اور ضلع ٹھٹھہ کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Shares: