تنگوانی:ضلع کشمور میں ڈاکوکا راج برقرار,سکول ٹیچر قتل

تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)ضلع کشمور میں ڈاکوکا راج برقرار، تنگوانی کے قریب سکول جاتے ہوئے ٹیچر سے ڈکیتی کی کوشش کی گئی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سرکاریسکول کے ٹیچر اللہ رکھیو کوشدید زخمی کردیا تھا

زخمی ٹیچر زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدکرمپور ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا،

سکول ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی اپنی ڈیوٹی کر کےسکول سے گھر واپس جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی، جس پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کیا جسے کرم پور ہسپتال لیجایا گیا مگر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

یاد رہے کہ تین روز قبل مقتول ٹیچر نے ڈاکو راج سے تنگ ہو کر ہتھیار اٹھا کر اسکول جانے کی ویڈیو وائرل کی تھی ،جس میں انہوں نے کہا تھاکہ
بدامنی سے تنگ ہو کر بیٹے کے ساتھ ہتھیار اٹھا کر سکول جا رہا ہوں

آئے روز اغوا برائے تاوان ،قتل، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میںاضافہ ہو رہا ہے،بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکارہیں، خوف کے مارے اساتذہ، طلباء اور شہریون کا ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی سے فوری طور پر نوٹس لیکر قتل ہونے والے ٹیچر کی قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

دوسری جانب ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سےاساتذہ نے کل سکول نہ جانے اور بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

Leave a reply