تنگوانی، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر اسد اللہ مٹھانی) مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان
رمضان کے قریب آتے ہی گراں فروشوں کی من مانی شروع ہوگئی، سحر و افطار میں استعمال کی جانے والی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں،نہ ریٹ لسٹیں آویزاں ہیں اور نہ ہی انتظامیہ کہیں دکھائی دیتی ہے
ضلع کشمور اور کندھ کوٹ شہر میں چکن 600 روپے فی کلو گرام فروخت ہورہاہے لیکن ادھر تنگوانی شہر میں اسی مرغی کا گوشت 660روپ فی کلو گرام فروخت کیاجارہاہے۔
ایک طرف بدامنی کے عالم میں غریب لوگ روزگار کے لیے شہر نہیں جا سکتے، شہرمیں بدامنی انتہاکوپہنچی ہوئی ہےدوسری طرف ڈاکوؤں سے بچ جانے والے شہری گراں فروشوں سے لٹنے لگے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی قوت خرید جواب دے چکی ہے لہٰذا انہیں منافع خوروں سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اس ماہ مقدس میں سکون کا سانس لے سکیں ۔