مزید دیکھیں

مقبول

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اراضی...

کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...

تنگوانی :عمران خان کی نااہلی، قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں-مولانا فضل الرحمن

تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ)عمران خان کی نااہلی، قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں-مولانا فضل الرحمن
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی، قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں، فارن فنڈنگ کیس اور جھوٹے سائفر کی سزا باقی ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے سیاست میں نفرت،گالم گلوچ،سوشل میڈیا پر غلیظ پروپیگنڈا کا کلچر متعارف کروایا۔ سانحہ باجوڑ قومی سانحہ ہے جس نے پوری امت کو نڈھال کردیا،

امن کے علمبرداروں اور پرامن کارکنان پر مفسدین نے حملہ کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاسی قوت اور برداشت سے جیتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی جیکب آباد اور کندھکوٹ کشمور سے جیکب آباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں مفتی عبدالشکور کھوسہ، حاجی سعید احمد کھوسہ، حافظ محمد صدیق کھوسہ،انجنیئر حماداللہ انصاری ،قاری کفایت اللہ، عبداللہ عباس نوناری،میر حسن برڑو ودیگر شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نالائق، نااہل اور کرپشن کا بادشاہ ثابت ہوچکا ہے اس غیر ملکی ایجنٹ سے مزاکرات نہیں ہوسکتے جس نے ایٹمی قوت رکھنے والے ملک کی بقا و سالمیت کو داؤ پر لگا دیا تھا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک کی معیشت کو تباہ اور کشمیر کا سوداکیا گیا۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے نہیں دینا بلکہ سیاسی قوت، برداشت اور تحمل سے فسادیوں کو شکست دیں گے، باجوڑ کے حملہ آور جاہل سفاک قاتل اور اسلام کے دشمن ہیں اسلام اور ملک کے دشمنوں کے خلاف ہماری امن کی تحریک جاری رہے گی ایسے گھناؤنے عمل سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی روز اول سے بدامنی کی آگ کو بجھانے کا فریضہ انجام دے رہی ہے اس لیے ہمیشہ جے یو آئی کو نشانہ بنایا گیا ہے ایسی بزدلانہ، سفاکانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں