تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) کراچی میں فائرنگ سے کیچی گاؤں کا رہائشی قتل، گاؤں میں سوگ

تنگوانی کے قریب گاؤں کیچی کا رہائشی 45 سالہ سرفراز احمد باجکانی کراچی کے علاقے ملیر، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سیکٹر 16B میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہوگیا۔

مقتول نماز پڑھ کر گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی خبر گاؤں پہنچنے پر ماتم کا ماحول چھا گیا۔

مقتول کے بیٹے شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے اور ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Shares: