تنگوانی: ڈاکو دن دیہاڑے سکول ٹیچر سے بائیک اور سامان چھین کر فرار،ڈکیتی کیخلاف گاؤں والوں کادھرنا
تنگوانی(باغی ٹی وی ) ڈاکو دن دیہاڑے سکول ٹیچر سے بائیک اور سامان چھین کر فرار، پولیس تماشا دیکھتی رہی واقعے کے خلاف گاؤں کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیاجس سے ٹریفک جام ہوگئی
تنگوانی سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار منصور بلوچ کی رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب پولیس چوکی اوگاہی لاڑو کے سامنے دن دیہاڑے پولیس چوکی کے سامنے سکول ٹیچر خادم حسین جعفری سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر کے موٹر سائیکل چھین کر با آسانی سے فرار ہوگئے اور پولیس تماشا دیکھتی رہی
تنگوانی: ڈاکو دن دیہاڑے سکول ٹیچر سے بائیک اور سامان چھین کر فرار، پولیس تماشا دیکھتی رہی واقعے کے خلاف گاؤں کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیاجس سے ٹریفک جام ہوگئی @BaaghiTV @MumtaazAwan #sindh #kashmoor #kandhkot #sindhPolice pic.twitter.com/PdT3ZXWtpJ
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) August 24, 2023
جبکہ جیسے ہی گاؤں والوں کو اس واقعے کی خبر ملی تو اپنے گاؤں کے سامنے مائی مسجد کے ساتھ ٹھل کندھ کوٹ ہائی وے کو بند کر کے دھرنا دے دیا گیا جس سے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اس دوران پولیس نے گاؤں والوں سے مذاکرات کرکے دھرنا ختم کروایا گیا