تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) رات کے وقت نامعلوم چور گھر میں داخل ،مزاحمت پرنوجوان شدید زخمی
تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں حضور بخش بجارانی میں چوری کی واردات کی نیت سےچور گھر میں داخل ہوئے تو گھر میں سوئے افراد جاگ گئے، مزاحمت پر نوجوان ممتاز بھلکانی کو چوروں نے گولیاں مار دیں جس سےوہ شدید زخمی ہوگیا،
زخمی نوجوان کو فوری طور پر مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا ہے
یاد رہے کہ اس نوجوان کو ڈاکو ؤں نے اس سے قبل بھی پولیس چوکی کے سامنے یرغمال بناکر سامان اور نقدی چھین لیے تھے.
دوسری طرف کشمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے ایک عدد پسٹل اور ایک عدد بندوق برآمد کی۔
تھانہ تنگوانی کی حدود میں دو ملزمان جو کہ چوری کی واردات میں ملوث تھے۔ آج کشمور پولیس نے دوران گشت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں قربان علی ولد وزیر احمد اور لطف اللہ ولد واحد بخش جعفری شامل ہیں ،ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔