تنگوانی(باغی ٹی وی ،نامہ نگار منصوربلوچ) تنگوانی کے قریب واقع گاؤں پیر جان باجکانی کے قریب انڑ پل پر چولیانی اور ملک برادریوں کے درمیان زمین کے تنازع پر شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس تشدد میں ملک برادری کے معزز شخص استاد رانو ملک اور ایک راہگیر عبد التقی کو قتل کر دیا گیا جبکہ رانو ملک کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

دونوں برادریوں کے درمیان زمین کے مالکیت پر کافی عرصے سے اختلاف چلا آ رہا تھا۔ آج جب دونوں فریق اس جگہ پر آمنے سامنے آئے تو بات بگڑ گئی اور فائرنگ شروع ہو گئی، چولیانی برادری نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ملک برادری پر حملہ کر دیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اس واقعے کے وقت سے ابھی تک موقع پر نہیں پہنچی اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اس واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔

پولیس کی غیر موجودگی اور فریقین کی جانب سے مسلسل فائرنگ سے علاقے میں مزید خونریزی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں اپنی جان و مال کا خطرہ ہوچکاہے۔

Shares: