تنگوانی: دو افراد دن دہاڑے اغوا، پولیس خاموش تماشائی
تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)دو افراد دن دہاڑے اغوا، پولیس خاموش تماشائی
تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جمال لنک روڈ اور جمال تھانے کی حدود سے دو افراد کو اغوا کر لیا۔ اغوا ہونے والوں میں ڈاٹسن ڈرائیور امان اللہ پہوڑ اور محمد نواز شامل ہیں۔ ڈاکوؤں نے دونوں افراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ ڈاٹسن گاڑی لاوارث حالت میں ملی۔
ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی تصدیق کرنے سے گریز کر رہی ہے اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس کی عدم کارروائی پر شہریوں اور متاثرہ خاندان نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔