تنگوانی(باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) اینٹی کرپشن اہلکار ذوالفقار ڈاہانی تین روز بعد بازیاب، پولیس اور دیگر ذرائع کا متضاد موقف

تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب اینٹی کرپشن اہلکار ذوالفقار علی ڈاہانی جو تین روز قبل تھانہ جمال کی حدود سے اغوا ہوا تھا بالآخر بازیاب ہو کر گھر واپس پہنچ گیا۔ مغوی اہلکار کی بازیابی کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی ڈاہانی کی رہائی مبینہ طور پر کسی ڈیل کے تحت ممکن ہوئی ہے، تاہم پولیس نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بازیابی ایک باقاعدہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق کشمور پولیس نے تھانہ کرمپور تھانہ جمال کی حدود میں کارروائی کے دوران مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

واضح رہے کہ ذوالفقار علی ڈاہانی کا اغوا چند روز قبل ہوا تھا جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ مقامی افراد اور اہلِ خانہ نے بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے مگر بازیابی کے طریقۂ کار اور اس کے پسِ پردہ حالات پر مزید شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

Shares: