ٹانک :پولیس کی کارروائی ،3 اشتہاری گرفتار،منشیات برآمد
ٹانک (باغی ٹی وی )پولیس کی کارروائی ،3 اشتہاری گرفتار،منشیات برآمد
ٹانک سے جرائم کے صفائے کے لئے پولیس پرعزم، 03 اشتہاری گرفتار 6995 گرام چرس، 1500 گرام افیون اور 345 گرام ہیروٸن برآمد،
02 عدد راٸفلز اور 25 عدد کارتوس برآمد کرکے 10 ملزمان اور 12 نامزد ملزمان دھرلٸے گٸے،
تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی جاری کردہ دوٹوک ہدایات اور براہ راست نگرانی میں ٹانک سے تمام جرائم کے صفائے کیلئے ٹانک پولیس کا عزم مسلسل برقرار ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پوری فورس سرگرم ہے جس کے نتیجہ میں ڈی ایس پی رورل ٹانک عالمگیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ گل امام رحمت خان کو ٹانک پیزو روڈ پر گشت کے دوران مخبر نے اطلاع دی کہ ایک کیری ڈبہ رجسٹریشن نمبر STT-1089 میں ٹانک کی طرف بھاری مقدار میں منشیات سمگل ہو رہی ہے جس پر فوری طور پر اڈہ شیرعلی پر ناکہ بندی کی گئ۔ مذکورہ گاڑی پیزو کی جانب سے آتے ہوئے ایس ایچ او گل امام معہ پولیس پارٹی کی جانب سے روکی گئ جس کے خفیہ خانوں سے 4800 گرام چرس اور 1200 گرام افیون برآمد کرکے فرنٹ سیٹ میں بیٹھا ہوا شخص جنگل پیراسوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص وارث خان ولد طورے خان سکنہ کوہاٹ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے اسی طرح ایس ایچ او گل امام رحمت خان نے دو مختلف مقدمات میں نامزد 02 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر اصغر وزیر نے ملزم احمد خان ولد دارے خان سکنہ SWTD سے 250 گرام چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع اللہ خان نے ملزم محمد آصف ولد غلام محمد سکنہ بھکر سے 95 گرام ہیروٸن برآمد کرکے گرفتار کٸے۔ اسی طرح انچارج چوکی لقمان ہیڈکانسٹیبل عزیز خان نے 02 ملزمان عمرگل ولد شاہ ولی سکنہ نعمت خیل اور مقبول ولد صابر سکنہ تتور سے 50، 50 گرام ہیروٸن جبکہ ملزم حبیب اللہ ولد شیخ عطإاللہ سکنہ شیخانوالہ سے 01 عدد خنجر اور 50 گرام ہیروٸن برآمد کرکے گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں اے ایس آٸی تھانہ گومل موسی خان نے ملزم زین اللہ ولد علی خان سکنہ گرداوی سے 01 عدد راٸفل اور 05 عدد کارتوس جبکہ اے ایس آٸی چوکی لطیف امین شاہ نے ملزم فضل الرحمن ولد عبدالرحمن سکنہ رزاق کالونی سے 50 گرام ہیروٸن اور ہیڈکانسٹیبل محمد شفیق نے کوڑ قلعہ پر ناکہ بندی کے دوران ملزم مرید عباس سے 45 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کٸے۔
یوں ٹانک پولیس نے ایک یوم میں دیگر کارروائیوں سمیت ٹوٹل 03 مجرمان اشتہاریوں، 10 ملزمان اور 12 نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے 6995 گرام چرس، 1500 گرام افیون، 345 گرام ہیروٸن، 02 عدد راٸفلز اور 25 عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کئے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کینٹ پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل اقبال خان بلوچ ہمراہ ایس ایچ او سلیم خان بلوچ مخبر کی اطلاع پر درابن چونگی پر بدوران ناکہ بندی کوئٹہ سے ڈیرہ آنے والی سوزوکی آلٹو کار رجسٹریشن نمبر MLJ.7070 برنگ سفید کو تلاشی کی غرض سے روکا، گاڑی میں موجود شخص نے اپنا نام محمد ندیم ولد محمد ابراہیم قوم بلوچ سکنہ بستی محلہ عالمشیر سٹی ڈیرہ بتلایا جبکہ گاڑی کی تلاشی لینے پر کار کے خفیہ خانوں سے پیکٹس میں چرس برآمد ہوئی جو وزن کرنے پر 40 کلوگرام اتری جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے برآمد شدہ 40 کلو گرام اور گاڑی کو قبضہ پولیس کرکے مقدمہ درج رجسٹرد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔