صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک کے نواحی علاقے اماخیل میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کرنے کی وجوہات کیا تھیں۔ٹانک میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 تاریخ کو بھی ٹانک میں پرانا مال منڈی کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص کی جان گئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت قیضار کے نام سے ہوئی تھی، اور اس واقعے کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی گئی تھی۔
ٹانک میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، اور لوگوں کی جانب سے فوری طور پر ان واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس سے مزید اقدامات کی درخواست کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔