ٹانک میں سیشن جج کے اغواء کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

0
69
tank

ٹانک میں سیشن جج کے اغواء کیس سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی محکمہ انسداد دہشت گردی نے درج کرلی۔پولیس کے مطابق جج کے اغواء کیس سے متعلق بنی کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل ہیں جبکہ جج کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی میں الگ ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جج کی گاڑی کو ریکور کرلیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی جائے وقوعہ کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈی آئی خان ریجن کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرچ آپریشن اور کئی مشبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔دوسری جانب سیشن جج کے اغواء کی ایف آئی ار محکمہ انسداد دہشت گردی نے درج کرلی۔ادھر ڈی آئی خان اور ٹانک سرحد پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی گاڑی اور شخص کو بغیر تلاشی کے پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Leave a reply