ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا عدالتی حکم

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا عدالتی حکم

سپیشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا ہے

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے افسران بدنیت اور سستی اور جاہلی کے مارے ہوئے ہیں, سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی تنخواہ بھی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے صفدر گوندل کیس میں جواب نہ آنے پر فیصلہ جاری کیا

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے افسران کا عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنا معمول بن گیا ہے عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے, سیکرٹری وزرات داخلہ , اور وزارت قانون و انصاف کو معاملہ کا نوٹس لینے کا حکم دیا ہے ،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے افسران عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے ڈائریکٹر ایف ایے اے لاہور خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں عدالت نےگزشتہ پانچ سالوں کے ایف آئی اے کیسز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے افسران کو کام میں دلچسپی نہیں ملزمان کو تلاش کرنے کی بجائے اشتہاری قرار دے کر معاملہ ختم کر دیا جاتا ہے اگر کاروائی نہ کی گئی تو ڈی جی ایف آئی اے, سیکرٹری وزرات داخلہ , اور سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کیخلاف بھی شروع ہو گی

‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

Comments are closed.