تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سٹی 42 کا کیمرہ مین ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا

0
86

ایک اور چراغ گل ہوا۔سٹی 42 کا نوجوان کیمرہ میں ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی 42 سے وابستہ رضوان ملک ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہو گئے،سٹی 42 بارے کہا جا رہا ہے کہ ادارے میں ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں،

سٹی فورٹی ٹو کے کیمرہ مین رضوان ملک معمول کے مطابق اپنے گھر پر موجود تھے کہ اس دوران ان کی اچانک طبیعت بگڑگئی، رضوان ملک کوکوٹ خواجہ سعید ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹرز کے مطابق رضوان کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے، رضوان ملک گزشتہ کئی سالوں سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ منسلک تھا، متوفی رضوان ملک کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر ان کی رہائشگاہ گجر پورہ کے علاقے مکہ کالونی میں ادا کی جائے گی۔

سٹی 42 کے ملازمین کو ٹریکرز اور لوکیشن کے زریعے لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمی سے آگاہ رکھنے کا پابند کیا گیا ہے.

صحافیوں کے گروپ پروگریسو لورز کے مطابق سٹی 42 کے مالک محسن نقوی نے شام چھ بجے تمام کیمرہ مینوں کو ایک کمرے میں طلب کیا گیا تو ملازمین کو خیال آیا کہ شاید محسن صاحب تنخواہ بارے خوشخبری دیں گے اور تنخواہوں میں تاخیر پر معزرت کریں گے ۔۔لیکن جب ۔میٹنگ شروع ہوئی توانہوں ھے کمیرہ مینوں کی ڈیڑھ گھنٹہ جو کلاس لے سکتا تھے، لی اور بغیر تنخواہ کام کرنے والے اپنی غربت اور بے بسی کی تصویر بنے سنتے رہے ان سب میں رضوان ملک بھی شامل تھا جس کی ڈیڑھ سال پہلے ہی شادی ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور نجی ٹی وی کی ملازم تنخواہ نہ ملنے کے باعث ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گیا تھا، فوت ہونے کے بعد ادارے نے اس کی تنخواہوں کی ادائیگی کی،اس موقع پر صحافیوں نے بھر پور احتجاج کیا تھا

Leave a reply