مزید دیکھیں

مقبول

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے...

داعش کا دہشت گرد شریف اللہ امریکی عدالت پیش

پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار...

عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا...

صارم زیادتی و قتل کیس، والدین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

کراچی میں رہائشی اپارٹمنٹ سے اغوا اور زیادتی کے...

تنخواہ دار طبقہ ملک کا تیسرا بڑا ٹیکس دہندہ بن گیا

ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دار طبقہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا ہے۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ہے۔کی تازہ ترین دستاویزات کے مطابق اس طرح ایک سال کے دوران اس شعبے سے حاصل ہونے والے ٹیکس میں 39.3 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ایف بی آر کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود اور سکیورٹیز کے شعبے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے میں سرفہرست رہے، اور اس مد میں 496 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 106 ارب روپے زائد ہے۔بینکوں کے سود اور سکیورٹیز سے 489 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا، جس میں سالانہ بنیاد پر 52.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس مد میں 70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

۔ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کے لین دین پر بھی نمایاں ٹیکس جمع کیا گیا،بجلی کے بلوں پر ٹیکس کی مد میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور 124 ارب روپے وصول کیے گئے. پراپرٹی خریداری پر 104 ارب روپے اور فروخت پر 95 ارب روپے وصول ہوئے۔ٹیلی فون بلوں پر ٹیکس وصولی میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا اور تقریباً 100 ارب روپے حاصل کیے گئے جبکہ برآمدی شعبے نے 27.2 فیصد اضافے کے باوجود صرف 94 ارب روپے ٹیکس دیا۔دیگر ٹیکس ذرائع میں ٹیکنیکل فیس، کیش نکلوانے، کمیشن، اور ریٹیلرز شامل ہیں، جن سے بھی خاطر خواہ محصولات حاصل کیے گئے۔

وزیراعظم کا پی آئی اے کے ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم

بیرون ممالک جانے والے افراد کو آف لوڈ کرنے کی شکایات

ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شرجیل میمن

کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن