وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین ایران کے 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس دوران رانا تنویر کی ایرانی وزیرِ زراعت سے ملاقات ہوگی جس میں زرعی تعاون کے نئے اقدامات زیرِ غور آئیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایران کے ساتھ تکنیکی اور تحقیقی اشتراک بڑھایا جائے گا۔ بیجوں کی بہتری اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے تبادلے پر پیش رفت متوقع ہے، جبکہ زرعی تحقیق اور کسانوں کی بہبود کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ سے زرعی برآمدات کے نئے دروازے کھلیں گے۔

فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

مریم نواز کا جاپان میں شاندار استقبال، کارکنان کے نعرے

سیلابی تباہی، اموات کی تعداد 328 ، قادر نگر میں 84 جانیں ضائع

جشن آزادی پر حملے کا منصوبہ ناکام ،یونیورسٹی پروفیسر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار

Shares: