کوٹ مبارک :یارو کھوسہ میں پہلاعباس ،عیسیٰ ،شہباز ضلعی میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے

کل 16 ٹیمیم حصہ لے رہی ہیں۔ زیرسرپستی و چیف ایگزیکٹو عامر لشاری ۔ میچ 6 اورز پر مشمل ہے ،پہلا انعام 16 ہزار بمہ ٹرافی

کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(امداداللہ تھہیم)یارو کھوسہ میں پہلا عباس ،عیسی ،شہباز ضلعی میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے جس میں کل 16 ٹیمیم حصہ لے رہی ہیں۔
زیرسرپستی و چیف ایگزیکٹو عامر لشاری ۔ میچ 6 اورز پر مشمل ہے ،پہلا انعام 16 ہزار بمہ ٹرافی ،دوسرا 8 ہزار بمعہ ٹرافی ہے ۔ افتتاحی میچ ینگ فائٹریارو کھوسہ اور بھٹی کرکٹ کلب کوٹ ہیبت کے درمیان کھیلا گیا جس میں پہلے کھیلتے ہوئے ینگ فائٹر نے 6 اورز 122 رنز بنائے ۔عمیر دستی نے 57 اورعمر قسمانی نے 45 رنزناٹ آؤٹ بنائے جبکہ دوسری ٹیم نے 6 اورز میں 65 سکور بناسکی ۔

اسی طرح دوسرے میچ میں شیخ کرکٹ کلب ڈی جی خان نے پہلے کھلیتے ہوئے 80 رنزبنائے ۔جبکہ مدمقابل دوسری ٹیم کامریٹ کرکلٹ کلب کوٹ مبارک صرف 63 رنزبناسکی ۔اس طرح شیخ الیون نے یہ میچ 17 رنز سے جیت لیا ۔ایمپائرنگ کے فرائض جمعہ خان اور سجاد نے انجام دیے ۔
مہمان خصوصی استاد امیر بخش خان،جابر جیانی ۔سابق کونسلر حسن عمرانی تھے ۔

Leave a reply