بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بوائے فرینڈسے شادی کر لی
ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے کے ساتھ خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے 23 مارچ کو ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں چند قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بوے سے شادی کی، تاپسی پنو اور میتھیاس بوے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 مارچ سے ہوا تھا-
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ اور کنیکا ڈھلون ان چند مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاپسی پنو کی شادی میں شرکت کی،ابھی تک تاپسی پنو کی شادی کی تصاویر منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ تاپسی جلد ہی اپنے دوستوں کے لیے ممبئی میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کریں گی۔
فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں 28 مارچ تک ملتوی
واضح رہے کہ تاپسی پنو تقریباََ 10 سال سے میتھیاس بوے کو ڈیٹ کر رہی تھیں، وہ اکثر انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتی رہتی ہیں جوڑے کو میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور معلومات شیئر کرنا پسند نہیں ہے-